سعودی عرب میں حادثہ کئی پاکستانی جاں بحق، 25زخمی، اموات میں اضافے کا خدشہ

الریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میںع مرہ زائرین کی بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، تین پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 25 زخمی ۔تفصیلات کے مطابق مکہ سے جدہ جانیوالی ہائی وے پر عمرہ زائرین کی بس اور ایک تیز رفتار ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 پاکستانی زائرین جان کی بازی ہارگئےجبکہ 25زخمی ہو گئے ہیں۔کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب میں ہلال احمر سوسائٹی ترجمان عبداللہ ابوزید کے مطابق خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والوں کو جدہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔