اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما کا فیصلہ، عمران خان کا نیا مطالبہ

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں اس بغیر تحقیقاتی ٹیم کام نہیں کرسکتی، ججز نے نواز شریف کو صادق اور امین قرار نہیں دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں وزیراعظم کے استعفیٰ کے بغیر جوائنٹ انویسٹی کیشن ٹیم تحقیقات نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے 2 ججز نے وزیراعظم کو صادق اور امین قرار نہیں دیا، نواز شریف عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے قطری خط مسترد کرتے ہوئے رقوم بیرون ملک منتقل ہونے، گلف اسٹیل بننے اور فروخت ہونے سمیت دیگر معاملات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی 60 دن میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے پر وزیراعظم کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔