اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دیر بالا سے چترال جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

دیر بالا(نیوز ڈیسک) دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10افرادجاں بحق ا ور متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لواری ٹاپ کے قریب مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہیں جنہیں نکال کر ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بس دیر بالا سے چترال جا رہی تھی کہ لواری ٹاپ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد امدادی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیاہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔