اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ہو گا،فاسٹ باولر حسن علی فٹ ہو گئے

باربا ڈوس(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج بارباڈوس میں کھیلا جائے گا،دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے لئے فاسٹ باولر حسن علی بھی فٹ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی مکمل ردہم کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں،آج کے ٹریننگ سیشن کے دوران ان کی فٹنس کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔ حسن علی فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔