اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جندال نے نواز شریف کو مودی کا پیغام پہنچایا، کلبھوشن کا معاملہ بھی شامل، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی (مانیترنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سجن جندال بدھ کو ایک چھوٹے وفد کے ہمراہ نجی طیارے پر پاکستان پہنچے اور مبینہ طور پر مری میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں انھیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام پہنچایا،سجن جندال کا دورہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ تھا ،نواز شریف کو مذاکرات بارے مودی کا خاص پیغام دیا گیا،کلبھوشن کا معاملہ بھی پیغام میں ضرور شامل ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر کے ایک مقامی اخبار نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا بھارت کے معروف تاجر سجن جندال کا حالیہ دورہ پاکستان ٹریک ٹو ڈپلومیسی کا حصہ تھا۔ ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سجن جندال انڈیا کے سٹیل ٹائیکون ہیں۔ وہ ایک بڑی سٹیل کمپنی جے ایس ڈبلیو کے مالک ہیں۔ 2016ءمیں ان کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ تقریباً چار ارب ڈالر تھا۔ ان کے بھائی نوین جندال بھی سٹیل کے کاروبار میں ہیں اور وہ بھی ارب پتی ہیں۔ وہ کانگریس پارٹی سے رکن پارلیمان رہ چکے ہیں اور سیاست میں بھی سرگرم ہیں۔ سجن جندال نسبتاً ’لوپروفائل‘ رکھنے والی شخصیت ہیں۔ وہ ملک کی سیاست یا میڈیا میں بہت کم سامنے آتے ہیں اور ان کے بارے میں بہت کم معلومات عام ہیں تاہم جب 25 دسمبر 2015ءمیں انڈین وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے افغانستان سے واپسی پر اچانک کسی پروگرام کے بغیر لاہور پہنچے تو کہا گیا کہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اس ملاقات کا اہتمام جندال نے ہی کروایا تھا۔
سجن جندال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے ان کے عشروں پر پرانے خاندانی تعلقات ہیں۔ نواز شریف مئی 2014ءمیں جب وزیراعظم مودی کی تقریب حلف برداری میں دہلی آئے تھے اس وقت بھی انہوں نے جندال سے ملاقات کی تھی۔ اس کے علاوہ 2014ءمیں نیپال میں سارک سربراہی اجلاس کے دوران بھی اس طرح کی خبریں میڈیا میں آئی تھیں کہ جندال نے ہی دونوں وزرائے اعظم کے درمیان خفیہ ملاقات کرائی تھی جو ایک گھنٹے تک چلی تھی۔ یہ واضح نہیں کہ سجن جندال نریندر مودی کے اتنا قریب کس طرح آئے۔ اس کا ایک سبب نواز شریف سے ان کی قربت بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ بات ضرور واضح ہوچکی ہے کہ وہ ایک عرصے سے دونوں رہنماﺅں کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انڈیا کی معروف صحافی اور تجزیہ کار برکھادت نے لکھا ہے جندال مودی کے ایک ‘غیر رسمی ایلچی’ ہیں جو دونوں رہنماﺅں کے درمیاں ایک ‘خفیہ پل’ کا کام کر رہے ہیں اور ‘انتہائی دشوار’ حالات میں بھی وہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان رابطے کی کڑی ہیں۔جندال کا حالیہ دورہ پاکستان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب انڈین بحریہ کے کمانڈر کلبھوشن کو پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔کلبھوشن کی گرفتاری اور پھر موت کی سزا، دونوں ہی مودی حکومت کے لیے داخلی طور پر شدید سبکی و پریشانی کا سبب ہے۔خیال یہی ہے کہ جندال نے جو پیغام نواز شریف کو دیا ہے اس میں کلبھوشن کا معاملہ ضرور شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ جون میں قزاقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس بھی ہونے والا ہے تو عین ممکن ہے کا آستانہ میں دونوں رہنماوں کی ملاقات پر بھی بات ہوئی ہو۔