اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طارق فاطمی کو ذبح کرکے وزیر اعظم نے اپنا صدقہ اتارنے کی کوشش کی ہے: سراج الحق

کراچی (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوششیں ترک کریں ، انہوں نے ڈان لیکس سے بچنے کے لئے طارق فاطمی کو ذبح کرکے اپنا صدقہ اتارنے کی کوشش کی ہے، چوکیداروں کی قربانیاں عوام قبول نہیں کریں گے،جے آئی ٹی کی شفاف تحقیقات کے لئے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا ہوگا۔ اداروں پر اثر انداز ہو کر قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی اور سارے پاکستان میں جنریٹر مافیااور یو پی ایس مافیا کو نوازنے کے لئے جعلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ 3ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والے حکمران 4سال میں لوڈ شیڈنگ کے بھوت پر قابو نہیں پاسکے، پاکستان میں اس وقت71ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اور وسائل موجود ہیں لیکن حکومت اس مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔ خیبر پختونخواہ میں21ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جبکہ گلگت کے دریاﺅں سے41ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے۔ حکمران ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے صدر پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پاکستان کے پاغیچے پر3کروڑ روپے خرچہ آتا ہے جبکہ ان کے کچن کا خرچہ کئی کروڑ ہے، صدر صاحب آپ خود کو کراچی کا شہری کہتے ہیں، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل پر کراچی کا پتا درج ہے مگر آپ کا کراچی اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، شہر میں خون کی ندیاں بہائی گئیں، بارود کی بو اس فضا ءمیں پھیلی ہوئی ہے مگر آپ اپنی خاموشی پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن کراچی شہر کے مسائل پر آپ چپ سادھے ہوئے ہیں۔آپ نے اگر کل کا سورج نکلنے تک کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات نہ کئے تو اہل کراچی آپ کا شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کینسل کردیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو دن میں بھی گرمی اور رات میں بھی گرمی کا تحفہ دیا ہے۔جماعت اسلامی نہ ڈرنے والی اورنہ ہی بکنے والی جماعت ہے۔ جب تک کے الیکٹرک کا قبلہ درست نہیں کیا جا تا جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا۔