اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہورمیں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، شیخوپورہ میں گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور بڑی تخریب کاری سے بچ گیا ،شیخوپورہ میں موٹروے پولیس نے ایک کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیاتاہم اس دوران ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ پنڈی داس کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جسے اسلام آباد سے موٹروے کے ذریعے لاہور لایا جا رہا تھا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی کیونکہ اس بارے میں اطلاعات تھیں کہ لاہور میں تحریب کاری کیلئے مری سے اسلحہ گاڑی کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا سکتا ہے تاہم جیسے ہی جوانوں نے گاڑی کو رکنے کا اشعارہ کیا تو اس نے گاڑی بھگا دی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تعاقب کے بعد گاڑی کو پکڑ لیا گیا مگر اس دوران گاڑی میں سوار 2ملزمان فرار ہو گئے جبکہ گاڑی سے 100 کے قریب رائفلیں،کلاشنکوفیں ، پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ موٹروے پولیس کے مطابق کار سوار 2 ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اسلحہ دہشت گردی کےلئے استعمال ہونا تھا۔