اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راولپنڈی میں رینجرز آپریشن کے دوران 2دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی (مانیترنگ ڈیسک)راولپنڈی میں رینجرزسے مقابلے کے دوران 2دہشتگردمارے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ صدر واہ کی حدود میں رینجرز کا کومبنگ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران دہشتگردوں نے گھر کے اندر سے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے دونوں ملک دشمن مارے گئے جن کی شناخت صفت اللہ اور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔