اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکیوں پر حملہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے قریب سرحد پار سے دہشت گردوں نے فوجی چوکیوں پر حملہ کردیا جس پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے 2 چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فوج کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔