اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پولیس کا ملتان میں سرچ آپریشن ،2ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور شراب برآمد

ملتان (ملک جاوید وینس سے)پولیس نے ملتان میں سر چ آپریشن کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں جلال لپور کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے 170افراد کی بائیومیٹرک تصدیق سمیت ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو موقع سے حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور شراب بھی بر آمد کر لی گئی۔بعد ازاں پولیس نے زیرحراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا ۔