اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لوئردیر میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں آصف زرداری کی شرکت منسوخ

دیرلوئر (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پیپلز پارٹی کے جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری کی شرکت منسوخ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آج لوئر دیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت مرکزی قیادت کو شرکت کرنا تھی لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث مقامی انتظامیہ نے آصف زرداری کو جلسے میں شرکت کی اجازت نہیں دی اور انہیں دیر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے میں آصف علی زرداری کی عدم شرکت کے باعث سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ان کی نمائندگی کریں گے اور ان کے ہمراہ دیگر مرکزی قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔