اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ساہیوا ل سٹی سرکل منشیات فروشوں کے لئے جنت بن گیا

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال سٹی سرکل منشیات فروشوں کے لئے جنت بن گیا۔ پولیس کی روک توک نہ ہونے پر منشیات فروشوں نےکرسچن کالونی میں لوٹ سیل لگا دی۔سکرین پر نظرآنے والے یہ مناظر کرسچن کالونی کربلا روڈ کے ہیں۔ جہاں نشے کا دھندا کرنے والوں نے دھڑلے سے ون ونڈو سروس شروع کر رکھی ہے۔دن ہو یا رات منشیات فروشوں کے گھر کے باہر ہر وقت نشہ خریدنے والوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔نہ قطار نہ انتظاربس پیسے دو اور پُڑی لو۔ منشیات فروشوں کو پولیس کا کہی ڈر خوف نہیںہے۔گلی میں سر عام اور دیدہ دلیری سے نشے کا زہر دیدہ دلیری سے بک رہا ہے۔اور کوئی ہاتھ روکنے والا نہیں۔ساہیوال میں کرسچن کالونی میں منشیات کے مکروہ دھندے سے بچہ بچہ واقف ہے۔بس بے خبر ہے تو پنجاب پولیس جس نے قوم کی رگوں میںزہر بھرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔