اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وزیراعظم نوازشریف چین کے دورہ پر روانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔وزیراعظم نواز شریف چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خرم دستگیر، احسن اقبال، سعد رفیق، سرتاج عزیز اور انوشہ رحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم بیجنگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ سی پیک سے متعلق کئی منصوبوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کریں گے، 14 اور 15 مئی کو بیجنگ میں ہونےبیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 27 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف فورم کی اختتامی نشست سے خطاب کرنے والے 3 رہنماؤں میں شامل ہیں جب کہ فورم کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم آج سوا 8 بجے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جہاں بعد ازاں پاکستانی وفد کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔وزیراعظم آج ہفتہ کو دوپہر 12 بجے چین کے شعبہ توانائی کے وفود سے ملیں گے اور سہ پہر 3 بجے منگولیا کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اتوار کو ساڑھے 9 بجے ایتھوپیا کے وزیراعظم اور دوپہر 12 بجے بیلاروس کے صدرسے بھی ملاقات کریں گے، اتوار ہی کو دوپہر ایک بجے وزیراعظم ویتنام کے صدر سے بھی ملیں گے اور پھر دوپہر 3 بجے چین کی جانب سے ریاستی عشائیے کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف اتوار کو ساڑھے 4 بجے سینٹر فار پرفارمنگ آرٹ جائیں گے اور شام 5 بجے کلچرل شو میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پیرکو ینکی جھیل پر عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے،وزیراعظم پیرکی شام ہنگ زو پہنچیں گے جب کہ وزیراعظم کے وفد کے بیشتر ارکان پیر کی شام اسلام آباد واپس آ جائیں گے۔