اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ACE-ABL آخری قرعہ اندازی،موٹر سائیکل کس خوش نصیب کے نام ہوئی؟

ACEمنی ٹرانسفراپنے کسٹمرز کو بہترین ریٹس کے ساتھ ساتھ ہرممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ سید سجاد حیدر
گجرات(نیوز الرٹ رپورٹ) آخری قرعہ اندازی کی دوسری لکی ونر شکیلہ بانو کو بھی موٹر سائیکل کا انعام پہنچا دیا گیآ ACEمنی ٹرانسفر کے (Relationship Manager )سید سجاد حیدرنے الائیڈبینک ڈسکہ کے برانچ مینجرفیض الرحمٰن کے ہمراہ لکی ونر شکیلہ بانو کو موٹر سائیکل کا انعام دے دیا۔موٹر سائیکل کاانعام لکی ونر شکیلہ بانو نے اپنی فیملی کے ہمراہ وصول کیا ۔ 02-Main اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے لکی ونر شکیلہ بانو کا کہنا تھا کہ مجھے خوشگوار حیرت ہوئی جب علم ہوا کہ ACEمنی ٹرانسفر کے ذریعے بھیجے گئے پیسےالائیڈ بینک سے وصول کرنے پر میرا موٹر سائیکل کا انعام نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رقم کے ساتھ انعامی طور پر موٹر سائیکل ملنے پر بہت خوش ہیں اور ACEمنی ٹرانسفر کی انتظامیہ کی مشکور ہیں۔ ACEمنی ٹرانسفر نے بیرون ملک سے آئے پیسے وصول کرنے کو انتہائی آسان بنا دیا ہے ۔اس موقع پر ACEمنی ٹرانسفر کی طرف سے الائیڈ بینک ڈسکہ کےبرانچ مینجر کو خصوصی تحائف بھی پیش کئے گئے۔ 02-02 جس پر برانچ مینجر الائیڈ بینک ڈسکہ برانچ فیض الرحمٰن نے ACEمنی ٹرانسفر کے(Relationship Manager) سید سجاد حیدر کے ہمرا ہ کمپنی کا سائن بورڈ ااُٹھا کر کمپنی سے اپنی وابستگی کا اظہارکیا۔ 02-01اس موقع پر ACEمنی ٹرانسفر کے(Relationship Manager )سید سجاد حیدرنےکہا کہ ACEمنی ٹرانسفراپنے کسٹمرز کو بہترین ریٹس کے ساتھ ساتھ ہرممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ واضح رہے کہ ACEمنی ٹرانسفر نے الائیڈ بینک کے ذریعے رقوم وصول کرنے والے اپنے کسٹمرز کیلئے ہر مہینے دو 70cc موٹر سائیکلز کی قرعہ اندازی کا اعلان کیا تھا ۔ تین مہینے تک جاری رہنے والی اس سکیم کی پہلی قرعہ اندازی میں قرعہ میرپور کی آسیہ وسیم اور پشاور کے محمد خالد کے نام نکلاتھا جبکہ فروری کے مہینے میں گجرات کے عثمان افضل اور راولپنڈی کے کوثر پرویز خوش قسمت قرار پائے۔اور اب آخری قرعہ اندازی میں چیچیاں میرپور کےرضوان محمود اورڈسکہ کی شکیلہ بانو نے موٹر سائیکل کاانعا م وصول کیا۔