اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی آئی اے عملے کی حراست، اندورنی کہانی سامنے آگئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر حراست میں لئے گئے پی آئی اے کےعملے کو رہا کردیا گیا،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عملے کو حراست میں لیے جانے کی وجوہات معلوم کررہےہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کاعملہ اتوار کو پرواز785آپریٹ کر کے لندن پہنچا ، پی آئی اے کےعملے کو ہوٹل جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر پولیس نے پائلٹ سمیت عملے کے 13 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عملے کوحراست میں لیے جانےکی وجوہات معلوم کررہے ہیں،پی آئی اے معلومات ملنے کے بعد مؤقف دے گی۔ پی آئی اے کے مطابق پرواز کے پائلٹ حامد گردیزی تھے۔ واضح رہے کہ لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانوی ایئرپورٹ حکام نے پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز پی کے 785 کی تلاشی لی اور عملے کے 13ارکان کو حراست میں لے لیا تھا۔ برطانوی پولیس کے مطابق پی آئی اے کے عملے کو خفیہ معلومات کی بنا پر حراست میں لیا گیا، تاہم پی آئی اے کے مطابق تلاشی کے دوران کچھ نہیں ملا تھا۔