اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حالیہ سائبر حملے میں شمالی کوریا کے ملوث ہونیکا الزام

لندن (ٹیکنالوجی ڈیسک) برطانوی سیکیورٹی ماہرین نے حالیہ سائبر حملے میں شمالی کوریا کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ رینسم وئیر نامی سافٹ وئیر سے کیے جانے والے حملے میں ہیکرز نے چوّن ہزار ڈالر تاوان اکٹھے کرلیے۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا بدنام زمانہ گروہ لزارس گروپ حالیہ سائبر حملوں میں ملوث ہے۔ یہ گروپ دوہزار نو میں بھی سائبر حملوں میں ملوث رہا ہے جبکہ دوہزار چودہ میں سونی گروپ پر سائبر حملہ بھی اسی گروپ نے کیا تھا جس کے باعث سونی کے نیٹ ورک کئی ہفتے معطل رہے تھے۔