اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پشاور میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کا دھرنا ، کارکنوں نے واپڈا ہاؤس پر دھاوا بول دیا ، پولیس کی نفری طلب

پشاور (خالد خان نے) پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا جاری ہے جس دوران کارکنوں نے واپڈا ہاﺅس پر دھاوا بول دیا اور حکام کیخلاف نعرے بازی کی ۔دھرنے کی کال پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے دی گئی تھی ۔ تفصٰلات کے مطابق پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کی قیادت میں واپڈا ہاﺅس کے سامنے دھرنا جاری ہے ، دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے واپڈا ہاﺅس پر دھاوا بول دیا ،دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گیٹ کھول دیا ۔ کارکنوں کی جانب سے مسلم لیگ نواز کے رہنما امیر مقام اور وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کیخلاف شدید نعرے بازی جاری ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہری کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کے انتخابی حلقے جھنڈو خیل ڈومیل میں 80فیصد سے زائد لائن لاسز ہیں جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہورہی ہے جس سے عوام شدید پریشان ہیں ۔ ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔لوگ میٹر لگوائیں تو لوڈشیڈنگ میں کمی آسکتی ہے۔بیشتر مظاہرین کا تعلق ان علاقوں سے ہے جہاں کنڈے ڈالے جاتے ہیں اور عائشہ گلا لئی کے علاقے میں بھی کنڈے ڈالے جاتے ہیں ۔عائشہ گلا لئی کے انتخابی حلقے جھنڈو خیل ڈومیل میں پیسکو کا خسارہ 80فیصد سے زائد ہے جبکہ دیگر علاقوں میں کنڈوں کی وجہ سے واپڈا کا خسارہ 70فیصد تک پہنچ چکا ہے۔