اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,137FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیسکو کے چیف کی معافی ،لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور ہمارے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا:عائشہ گلالئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پیسکو کے چیف کی معافی اورجب تک لوڈشیڈنگ ختم اور ہمارے مطالبات نہیں مان لئے جاتے تب تک دھرنا جاری رہےگا۔ تفصیلات کے مطابق پیسکو کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے اور رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور اوو بلنگ نے عوام کا جینا دو بھر کررکھا ہے،ہمار دھرنا عوام کے حق کے لئے ہے، پیسکو میں امیر مقام اور مولانا فضل الرحمان کی مرضی چلتی ہے،پیسکوچیف لائن لاسز اور کنڈوں سے متعلق بالکل جھوٹ بول رہے ہیں خود اے سی کے کمرے میں بیٹھے ہیں اور عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کررکھا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خبیر پختونخوا کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیہ وہ لوڈشیڈنگ کے خلاف باہر نکلے،اربوں روپے بجلی کے بلوں کی مد میں حکومت کو دیتے ہیں مگر ہمیں بجلی نہیں دی جاتی،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ بیروز گارہورہے ہیں،چھوٹے کارخانے بند،عوام سو نہیں سکتے جبکہ بچے پڑھ نہیں سکتے،واپڈا کے لوگ خود مفت بجلی استعمال کرتے ہیں او رلائن لاسز کو عوام کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میرے پاس خاتون جو کہ محنت مزدوری کرتی ہیں اور مہینے کے دس ہزار روپے کماتی ہیں۔ جس کو 20 ہزار روپے بل بھیج دیا گیا ہے اس کا بوڑھا شوہر اس کے ساتھ ہے اور وہ رہ رہی ہے اور واپڈا کی کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائن لاسز کے حوالے سے واپڈا والے گمراہ کررہے ہیں،ہمارے این اے ساجد نواز نے میٹرز کے لئے واپڈاکو کروڑوں روپے دیئے ہوئے ہیں مگر واپڈا والے ان کو میٹرز نہیں دے رہے ،تاکہ ان کے پاس یہ بہانہ ہو کہ لوگ کنڈے ڈالتے ہیں،یہ غریب عوام کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھے ہوئے ۔