”سانحہ اے پی ایس میں بچوں پر انتہائی ظلم کیا گیا“، آصف زرداری شہید بچوں کی تصاویر دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ”سانحہ اے پی ایس میں بچوں پر انتہائی ظلم کیا گیا“,پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری شہداءاے پی ایس کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری خیبر پختونخوا کے دورے پر ہیں جس دوران انہوں نے آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے والدین سے ملاقات کی ۔بچوں کا تذکرہ ہوا تو وہ آبدیدہ ہوگئے۔ سابق صدر سے اے پی ایس شہداءفورم کے وفد نے بھی ملاقات کی ،وفد میں شامل والدین نے اپنے بچوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جنہیں دیکھ کر آصف علی زرداری کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں ۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس میں بچوں پر انتہائی ظلم کیا گیا، ہم بچوں کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے شہدا فورم کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات سینیٹ میں پیش کرنے کا کہیں گے اور شہدا کو نشان حیدر دینے کے لیے سینٹ میں قرارداد بھی پیش کریں گے۔