اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیض آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر بیہمانہ تشدد ،ایس ایس پی نے 2اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیض آباد کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد انٹرچینج پر 3پولیس اہلکاروں نے شہر ی کو مبینہ طور پر رکنے کا اشعارہ کیا جس کے نہ رکنے پر انہوں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد ملک مطلوب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 2اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔معطل ہونے والے اہلکاروں میں انسپکٹر غفار اور ڈرائیور شامل ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد ملک مطلوب نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک پولیس پہلے سلام پھر کلام کے موٹو پر عمل کرتی ہے تاہم شہری پر تشدد کے واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں اور ذمہ داروں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کسی کو معاف کیا جائے گا ۔ انکا کہنا تھاکہ واقعے میں ملوث 2اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ، شہریوں پر تشدد ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ واقعے کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ گاڑی بڑے بڑے پائپوں سے لدھی ہوئی تھی جس پر اہلکاروں نے اسے روکنے کا اشعارہ کیا مگر اس نے بریک نہیں لگائی جس کے بعد اس کی گاڑی کو بند کر دیا گیا مگر ڈرائیور نے گاڑی تھانے لے جانے کی بجائے احتجاجاُُ سڑک پر کھڑی کر دی جو ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بن رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں نے ڈرائیور کو کہا کہ گاڑی تھانے لیکر چلے مگر اس نے ایسا کرنے سے انکار کر تے ہوئے ان سے لڑائی شروع کر دی جو اس واقعے کا سبب بنی ۔