آزادکشمیر:مسجد کے صحن میں بیٹھےدوکزنوں پر ملزم سفیان نے سیدھی فائرنگ کردی،ایک شخص جاں بحق

آزاکشمیر (چودھری غلام حنیف)میرپور آزاکشمیر کے علاقے جادہ میں معمولی تلخ کلامی پر سفیان نامی شخص نے مسجد میں گھس کر شکیل منیراوراسکے کزن سبحان پر سیدھی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں شکیل منیر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ سبحان شدید زخمی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ مسجد کے صحن میں پیش آیا۔دونوں کزن نماز کے بعد صحن میں بیٹھے تھے کہ ملزم نے مسجد میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی۔جاں بحق ہونیوالے کا نام شکیل منیر جبکہ زخمی کزن کا نام سبحان بتایا گیا ہے۔ ملزم سفیان اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔