اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امجد صابری کا ایک اورقاتل گرفتار ، مگر یہ کون ہے ؟ جان کر آپ چکرا جائیں گے

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں رینجرز اور پولیس کارروائیوں کے نتیجے امجد صابری قتل کیس میں ملوث ٹارگٹ کلر سمیت 21 ملزمان گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں ملوث ٹارگٹ کلر راحیل کو رضویہ پولیس نے پکڑا جو گرفتار ملزم عاصم کپری کا ساتھی ہے۔ ادھر جمالی پل کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان 24 سالہ اختر حسین ولد صادق حسین ہلاک ہوا جب کہ کورنگی کراسنگ پر فائرنگ سے ایک شخص 40 سالہ احمد ولد امیر زخمی ہوگیا اور کشمیر کالونی میںلوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شخص 60 سالہ ریاض ولد غلام حسین کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیاگیا۔ ڈیفنس سے نامعلوم افراد نے ہائی کورٹ کے وکیل احمد نواز مینگل کو اغوا کر لیا۔ لیاری چاکیواڑہ کے علاقے رانگی واڑہ میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار میں ملوث ملزم مارا گیا جبکہ پولیس نے اسلحہ‘ دستی بم اور منشیات برآمد کر لی۔ رانگی واڑہ میں پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سرچ آپریشن کیا تھا اس دوران ملزم بلال عرف بلو نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم بلال عرف بلو کا تعلق گینگ وار میں ملوث بابا لاڈلا گروپ سے تھا اور وہ قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا۔