اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

غیر ملکی پاکستانیوں سے کیوں پیار کرتے ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حال ہی میں غیرملکیوں کی ایک ویڈیوسامنے آئی ہےجس میں ان سے پاکستان کے بارے میں پوچھاگیاہے کہ آپ پاکستان کوکیوں پسندکرتے ہیں اورپاکستان سے پیارکرنے کی وجہ کیاہے جس کے جواب میں متعددمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ایک لڑکی نے کہاکہ میں پاکستان اس لیے جاناچاہتی ہو ں کہ پاکستان کاکلچربہت اچھاہے ،ایک لڑکے نے کہاکہ پاکستان کے کلچرکے بارے میں بہت سناہے اورمیں خاص طورپرلاہورجاناچاہتاہوں ۔اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کہاکہ میں پاکستان جاناچاہتاہوںوہاں جاکربھنگڑاڈالوں گااورمیں پاکستانی شادیوں میں بھنگڑاڈالنے کاشوقین ہوں۔میکسیوسے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے کہاکہ میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیرکرناچاہتی ہوں۔