آفتاب کرنسی کی طرف سے سحر و افطار کے فری دسترخوان لگادیے گئے

کھاریاں ( علی اکبر سے ) روزہ دین اسلام کا تیسرا رکن ہے جس کا مطلب رک جانا ہے جب کوئی مسلمان روزہ رکھتا ہے تو وہ دن بھر خود کو کھانے پینے کی تمام اشیاء سے دور رہ کر عبادت گزاری کر کے اطاعتِ خداوندی بجا لاتا ہے ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے کسی روزہ دارکو افطارکروایاتواس شخص کوبھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا ثواب روزہ دار کے لئے ہوگا،اورافطار کروانے والے کے اپنے روزے کے ثواب میں بھی کمی نہیں کی جائے گی ۔اسی جذبے کے تحت گزشتہ کئی سالوں سے اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے نامور کاروباری ادارے آفتاب کرنسی (ACE Money Transfer) کی طرف سے ماہ مقدس رمضان المبارک میں سحر و افطار کے فری دسترخوان لگائے جاتے ہیں ، اسپیشل کلو کی روٹیاں افطاری میں مزہ دوبارہ کرتی ہیں ،دسترخوان یکم رمضان المبارک سے شروع ہوتے ہیں اور رمضان کے اختتام تک جاری رہتے ہیں ، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفتاب اشرف گوندل اور ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ دسترخوان کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں ، افطار دستر خوان کا خصوصی اہتمام جی ٹی روڈ کھاریاں پرACE Money transferکے سامنے کیا جاتا ہے جہاں پر اردگر کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے بے شمار افراد سمیت ڈرائیور اورمسافروں کی بھی ایک بڑی تعداد اس افطار دسترخوان کو رونق بخشتی ہے ، ۔ ACE Money trasfer کی طرف سے بھائی چارے اور اخوت کا یہ عملی مظاہرہ صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ سارا سال اسی طرح سے جاری رہتا ہے ۔