اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی ریاست اترپردیش میںبس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ، 22مسافر ہلاک ، 15زخمی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 22مسافر ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش میں مسافروں سے بھری بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی ، حادثے کے نتیجے میں بس میں موجود 22مسافر جھلسنے اور زخمی ہونے سے ہلاک ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15زخمی ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی ،دوران سفر بہت سے مسافر سوئے ہوئے تھے جو بس سے باہر نکلنے میں ناکام ہو گئے تاہم یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بس غلط سمت پر جا رہی تھی جس کے باعث یہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی ۔ حادثے کے فوری بعد بس کے فیول ٹینک میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گی جس نے مسافروں کو نکلنے تک کا موقع نہ دیا ۔مرنے والوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض جھلسنے والوں کی حالت تشویشناک ہے ۔India