اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عامرلیاقت کے شو میں نوجوان شہری 35ہزارروپے انعام جیت گیا، پھر جب پیسے لینے کیلئے شوانتظامیہ سے رابطہ کیا گیا توکیا چیزدی گئی؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کی زدمیں رہنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام میں شہری کے ساتھ ایک بار پھر سے دھوکہ ہو گیا ، سوال کا درست جواب دینے پر 35ہزار روپے جیتنے والے کو انتظامیہ نے روم کولر کا کارڈ تھما دیا ۔ ”پڑھ لو “ کے مطابق ”بول “ٹی وی پر رمضان المبارک کے حوالے سے پروگرام کرنے والے عامر لیاقت حسین کا ایک اور ڈرامہ سامنے آگیا ، احمد نور نامی شہری نے جسے ہی سوال کا درست جواب دیا تو میزبان عامر لیاقت نے آن ایئر اس کیلئے 35ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیا مگر جب پیسے دینے کا وقت آیا تو ٹی وی انتظامیہ نے اسے روم کولر کا کارڈ دیکر کہا کہ یہی تمہارا انعام ہے جا کر دفتر سے وصول کر لو۔ واقعے کے بعد احمد نور نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور پھر پروگرام اور عامر لیاقت پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ Clock اس کے علاوہ عامر لیاقت کے پروگرام کے ایک اور واقعے کے حوالے سے شہری نے ملنے والے انعامات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے اسے 8ہزار روپے مالیت کے گفٹ ہیمپردیا جسے کھولا تو اندر سے ایک وال کلاک اور چائے والا مگ نکلا جو بمشکل 500کے ہونگے۔
عامر لیاقت کے حوالے سے پے در پے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید جاری ہے جن کا کہنا ہے کہ میزبان عامر لیاقت اور ٹی وی انتظامیہ اپنی نمائش کیلئے لوگوں کو بے و قوف بنا رہے ہیں اور پروگرام میں شرکت کرنے والے شہریوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔
واقعے کی ویڈیو بھی دیکھیں۔