اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عرفان اللہ مروت کی دوبارہ انتخابات کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق ممبر سندھ اسمبلی عرفان اللہ مروت کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔ سپریم کورٹ نے سابق لیگی ایم پی اے عرفان اللہ مروت کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ایس 114 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا، ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نے عرفان اللہ مروت کی کامیابی چیلنج کی تھی۔ عرفان اللہ مروت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔