اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی ترکی سے دفاعی پیداوارمیں تعاون پراتفاق

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیردفاع سے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی صورتحال سمیت دو طرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال،خطے کی سلامتی اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دفاعی پیداواراورسیکیورٹی پالیسزمیں تعاون پراتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے ترک ایرواسپیس انڈسٹریزکا دورہ بھی کیا جہاں آرمی چیف کو ترک ایرواسپیس کے پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی و ن ٹونٹی نائن ہیلی کاپٹرمیں آرمی چیف نے تعارفی پرواز بھی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ترکی کی ٹیکنیکل انڈسٹری میں مہارت پرخراج تحسین بھی پیش کیا۔