اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نااہلی کیس؛ الیکشن کمیشن کی عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک اور مہلت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو 6 جولائی تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہاشم بھٹہ کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے سپریم کورٹ کا 13 جون کا حکم نامہ الیکشن کمیشن میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہاشم علی بھٹہ اور اکبر ایس بابر کی درخواستیں ایک ہی نوعیت کی ہیں، عدالت عظمیٰ بھی یہ کیس سن چکی ہے، الیکشن کمیشن اکبر ایس بابر کا کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرچکا، لہذا ہاشم علی بھٹہ کی عمران خان کے خلاف درخواست بھی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم تو کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کو تیار ہیں لیکن پہلے جواب جمع کرایا جائے، اور درخواست میں دی گئی وجوہات کو تسلیم یا مسترد کیا جائے۔ ہاشم علی بھٹہ کے وکیل نے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پٹیشن اکبر ایس بابر سے بالکل مختلف ہے اس لئے کیس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی نہ کیا جائے۔ دوسری جانب عمران خان کے وکیل نے ممنوعہ فنڈنگ معاملے پر جواب کے لئے پھر مہلت مانگ لی جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کے لئے 6 جولائی تک کی مہلت دے دی۔