اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن اور نادرا میں بکاؤ لوگ بیٹھے ہیں جن کی قیمتیں لگی ہوئی ہیں، عمران خان

پلندری(ویب ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ غلامی قبول کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا جب کہ الیکشن کمیشن اور نادرا میں کرپٹ لوگ بیٹھیں ہوئے ہیں۔آزادکشمیر پلندری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان بننے کا مقصد آج تک پورا نہیں ہوا اور یہ مقصد نوجوان اپنے حقوق اور انصاف کی جنگ لڑ کر اور ان لوگوں کو جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ان کا احتساب کرکے پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سب سے بڑی لعنت وہ لوگ ہوں جو اقتدار میں آکر بڑے بڑے عہدے پر بیٹھ کر ملک کا پیسہ باہر لے کرجارہے ہیں جب کہ الیکشن کمیشن اور نادرا میں بکاؤ لوگ بیٹھے ہیں، ان کی قیمتیں لگی ہوئی ہیں، اگر یہ ایسا ہی چلتا رہا تو ہمارا ملک کبھی نہیں ٹھیک ہوگا، کشمیر میں تو کرپشن اور بھی زیادہ ہے اور عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر بھی مزید کرپشن کی جاتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقتور ڈاکوؤں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے لیکن جو کرپٹ لوگ قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں ان کے سامنے سر نہیں جھکانا جب کہ جو لوگ ادارے تباہ کرتے ہیں وہ انہیں کبھی بھی ٹھیک نہیں کرسکتے، پنجاب پولیس میں سیاسی بھرتیاں کرکے اسے کیسے تباہ کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، خیبرپختونخوا پولیس کی مثال بھی سب کے سامنے ہے لیکن ہم نے ادارے ٹھیک کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو ملک کو کھوکھلا کردیتا ہے اور یہ لوگ ایسے پروجیکٹ بناتے ہیں جن سے انہیں کمیشن مل سکے لیکن سب کچھ کرنے کے بعد بھی نہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو سکی نہ کرپشن ختم ہوئی، گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس چلی جاتی ہے, رمضان کے اندر اندر خیبرپختنوخوا کے بلدیاتی نمائنوں کے مسائل حل کرکے انہیں تمام تر اختیارات دیئے جائیں گے۔