اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اہل وطن کی دعاؤں سے صحت یاب ہورہا ہوں جلد عوام کے درمیان ہوں گا، وزیراعظم

لندن(ویب ڈیسک ) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل اور اہل وطن کی دعاؤں سے صحت یاب ہو رہا ہوں اورانشاءاللہ بہت جلد اپنےعوام کے درمیان ہوں گا جب کہ قوم رمضان المبارک میں خصوصی دُعائیں کرے کہ وطن عزیز ہرقسم کی بیرونی سازشوں سے محفوظ رہے۔ رمضان المبارک کے آغاز پر لندن سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اللہ کے فضل اور اہل وطن کی دعاؤں سے صحت یاب ہو رہا ہوں، انشاءاللہ بہت جلد اپنے عوام کے درمیان ہوں گا کیونکہ میرا دل وطن اور اہلِ وطن کے لیے دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیزکی بہتری کے لیے رمضان میں خصوصی دعائیں کی جائیں، عوام دُعا کریں کہ وطن ہرقسم کی بیرونی سازشوں سے محفوظ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں سے معاشرتی، اقتصادی ،دفاعی کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔واضح رہے وزیراعظم نوازشریف لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں آج انہیں گھر شفٹ کردیا جائے گا جب کہ وزیراعظم وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کریں گے۔