اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیمپینز ٹیم کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین شہریار خان نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان وزیراعظم ہاؤس میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں جاری تقریب کے دوران کیا۔ شہریار خان نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی میں سرفراز احمد کا بہت ہاتھ ہے جو وقت کیساتھ ساتھ میچور ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے ہی سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانا چاہتے اور اس بارے میں انضمام الحق سمیت دیگر ماہرین سے بھی مشورہ کیا تاہم یہ سوچا کہ سرفراز احمد کی مشاورت کے بعد یہ کام کریں گے۔میزبان کے سوال پر شعیب ملک نے ایسا جواب دیدیا کہ وزیراعظم بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے، پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ان کا کہنا تھا کہ آج تقریب میں شرکت کیلئے آتے ہوئے لفٹ میں سرفراز احمد سے کہا کہ آپ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانا چاہتے ہیں، کوئی اعتراض تو نہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ جیسے آپ کی مرضی، میں تو اپنے ملک اور قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، لہٰذا سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔