اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لیہ: بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 10 افراد ہلاک

لیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر لیہ میں ایک مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ لیہ کے کروڑ روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے میں مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ 4 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔حادثے کے چند زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہر روز کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ان ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، خستہ حالت گاڑیاں اور ڈرائیونگ میں غفلت شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2011 سے ملک میں ہر سال تقریباً 9 ہزار ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔حادثے کے چند زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے