شریف برادران کی چوریوں کے قصے علی بابا کی طرح مشہور ہو چکے ہیں ، رانا علی امیر جوئیہ

شریف برادران کی چوریوں کے قصے علی بابا کی طرح مشہور ہو چکے ہیں ، رانا علی امیر جوئیہ
واربرٹن(ایریارپورٹر)پی پی 173کے سیاسی رہنما ایڈووکیٹ رانا علی امیر جوئیہ نے کہا ہے کہ حکمران خوداعتماد ی اورقومی اعتماد سے محروم ہیں۔شریف برادران نے جہاں جاناہوتا ہے ان کی چوریوں کے قصے ان سے پہلے وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ کوئی طبقہ نااہل حکمرانوں کواعتمادکے قابل نہیں سمجھتا۔سانحہ پاراچنار کے متاثرین نے میاں نوازشریف کی صورت دیکھنے سے صاف انکارکردیا تھا۔عوام نے حکمرانوں کی آمرانہ سوچ اور حکمران جماعت کی منافقانہ سیاست کومسترد کردیا۔تعجب ہے عوام کی شدیدبیزاری اورنفرت کے باوجود شریف برادران اقتدارچھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔حکمرانوں کوان کی مرکز گریز سیاست نے ڈبویاہے۔رانا علی امیر جوئیہ نے مزید کہا کہ اگر حکمران ووٹ سے اقتدارمیں آئے ہوتے تویقیناان کامزاج آمرانہ نہیں ہوتا،وہ منتخب عوامی نمائندے جمشید دستی پرطاقت آزما رہے ہیں۔جمشید دستی پرتشدد کے ڈانڈے تخت لاہور سے جاملتے ہیں۔
AliAmeer
تحریک انصاف کی سالوں کی محنت رنگ لارہی ہے ، ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع

واربرٹن(ایریارپورٹر)پاکستان تحریک انصاف واربرٹن کے سینئر سیاسی رہنما ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع نے کہا ہے کہ نواز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔شریف فیملی اور حکومتی وزراء اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں۔جے آئی ٹی پر تنقید کرنا سپریم کورٹ پر تنقید کرنے کے مترادف ہے۔تحریک انصاف سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔نواز شریف نے اپنے خلاف آنے والے تمام فیصلوں کو ناقابل قبول سمجھا ہے۔آمریت کی پیداوار جمہوری روایات کو کبھی نہیں مانتی۔چیئر مین عمران خان نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جو آواز بلند کی وہ آج ہر گلی محلے تک پہنچ چکی ہے۔پاکستانی قوم کے سامنے کرپٹ حکمرانوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک میٹنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شیخ منصور شفیع کا مزید کہنا تھاپاکستان تحریک انصاف کی بیس سال کی مسلسل جدوجہد اب رنگ لا رہی ہے ہمارا ایجنڈا صرف ملک سے کرپشن اور کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہے۔

Mansoor Shafi-PTIpic