اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

باکسر محمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو ناک آؤٹ کر کے انٹرنیشنل چیلنج فائٹ جیت لی

پاناما سٹی (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، محمد وسیم نے انٹرنیشنل چیلنج فائٹ جیت لی جس کے بعد وہ ڈبلیوبی سی سلور فلائی ویٹ کے عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسر محمد وسیم نے پاناما سٹی میں ہونے والی انٹرنیشنل چیلنج فائٹ میں پاناما کے باکسر کو ہرا دیا ۔ محمد وسیم نے باکسر ایلیسروالڈیز کو دوسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔ محمد وسیم کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔فائٹ ورلڈباکسنگ کونسل کے تحت رینکنگ فائٹ 8 راؤنڈ پرمشتمل تھی۔ محمدوسیم ڈبلیوبی سی سلور فلائی ویٹ کے عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔