اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چہرے سے کیل مہا سے صاف کر نے کیلئے آ سان قدرتی طریقے

لندن(ہیلتھ ڈیسک) چہرے پر کیل مہاسوں کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا رہتا ہے اور لوگ مہنگی کریموں کے استعمال سے بھی گریز نہیں کرتے لیکن آج ہم آپ کو اس کے لئے انتہائی آسان قدرتی طریقے بتائیں گے۔
بیکنگ سوڈا
کیل مہاسوں سے نجات کے لئے سب سے سستا اور آسان نسخہ بیکنگ سوڈا کا استعمال ہے۔دو چمچ بیکنگ سوڈا کو نیم گرم پانی میں ڈالیں اور ایک پیسٹ بناکر مہاسوں پر لگاکر 30منٹ تک چھوڑ دیں۔اس کے بعد تازہ پانی سے منہ دھولیں ،یہ نسخہ ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے چہرہ صاف ہونے لگے گا۔
سلفر
اسے صدیوں سے جلد کی بیماریوں کے تدارک کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔اس کی وجہ سے جلد کے مردہ خلیے ٹھیک ہوتے ہیں اور چہرہ شاداب ہوجاتا ہے۔بازار سے سلفر والی کریمیں بآسانی مل جاتی ہیں،انہیں کیل مہاسوں پر لگانے سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ہلدی کا استعمال
ہلدی میں کرکیومن پایا جاتا ہے جو کہ بہت طاقتور انٹی آکسیڈینٹ ہے اور اس کی وجہ سے مہاسوں سے نجات مل جاتی ہے۔ایک بڑا چمچ ہلدی،ایک بڑا چمچ شہداور ایک چمچ دودھ یا دہی لیں اور ان اجزاءکو مکس کرکے چہرے پرلگائیں۔اس مکسچر کو مہاسوں پر لگائیں اور آدھ گھنٹے بعدتازہ پانی سے دھولیں۔
سیب کا سرکہ
اس کے استعمال سے جلد کی تیزابیت کم ہوگی اور مہاسوں سے نجات ملے گی۔پانی اور سیب کے سرکے کی برابر مقدار لے کر اس میں ایلوویرا مکس کریںاور اسے چہرے پر کسی روئی سے لگائیں۔اس محلول کی وجہ سے آپ کا چہرہ تروتازہ رہے گا۔
ایلوویرا
یہ پودا جلد کے لئے بہت ہی مفید ہے،ایلوویرا لے کر اسے دھولیں اور کسی چھری سے کاٹیں۔اب اس میں سے نکلنے والے مواد کو برا ہ راست مہاسوں پر لگائیں اور آدھ گھنٹہ لگارہنے دیں۔اس کے بعد تازہ پانی سے چہرے کو دھولیں،اس ٹوٹکے کو بھی ہفتے میں دو سے تین بار آزمایا جاسکتا ہے۔