اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صبح ہوتے ہی سورج تپنے لگا ، بہاولنگر میں پارہ 39، لاہو ر اور کراچی والے بھی گرمی سے نڈھال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آج پہلے روزے کے دوران سورج نے نمودار ہوتے ہیں آگ برسانا شروع کر دی اور لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں درجہ حرار ت میں اضافہ ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 10بجے بہاولنگر میں دوجہ حرارت 39ڈگری پر جا پہنچا ہے جبکہ لاڑکانہ ، بہاولپور،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ملتان ، اوکاڑہ ، منگلا میں درجہ حرارت 37،سکھر اور جہلم میں 36،گوجرانوالہ ،خانپور،نوابشاہ، ساہیوال، سیالکوٹ اور منڈی بہاءالدین میں پارہ 35ڈگری تک چلا گیا ہے ۔ترجمان محمد فاروق کا مزید کہناتھا کہ فیصل آباد ، راولپنڈی میں درجہ حرارت 34،لاہور، پشاور، گوادر میں33 جبکہ کراچی ، حیدرآباد، گجرات میں درجہ حرارت32ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دن بھر سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی تاہم روزے کے دوران لوگوں کو چاہئے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ اس کے علاوہ دوپہر کے اوقات میں نہانے یا سر اور چہرے کو دھونے کو معمول بنائیں