اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جے آئی ٹی رپورٹ آگئی ، اصل فیصلہ سپریم کورٹ کا ہو گا : اسفند یار ولی

پشاور (ںیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اصل فیصلہ سپریم کورٹ کا ہو گا جو سب کیلئے قابل قبول ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی حتمی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دونوں فریقوں کی جانب سے جس طرح کی گالم گلوچ والی زبان استعمال کی گئی اس کے بعد خود کو سیاسی کارکن کہتے ہوئے شرم آتی ہے ۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے اور اب سپریم کورٹ کو فیصلہ کرناہے ، اصل فیصلہ سپریم کورٹ کا ہو گا جو تمام فریقین اور قوم کیلئے قابل قبول ہو گا ۔