پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پہلے روزسے ہی متنازعہ تھی:عاصمہ جہانگیر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر قانون دان عاصہ جہانگیرنے کہاہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی ٹیم پہلے روز سے ہی متنازعہ تھی اور آج بھی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پرسپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتی کیونکہ سپریم کورٹ اپنی عقل وفہم سے ہی فیصلہ سنائے گی اور معاملے ک امزید ٹرائل کیا جائے یا رپورٹ کی بنیاد پر ہی فیصلہ سنایا جائے۔