اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,226FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مودی سرکار کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی ، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاسپورٹ ہی منسوخ کر دیا

نئی دہلی( آن لائن)بھارت کے تحقیقاتی ادارے ’’نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ‘‘ کی درخواست پر مودی حکومت نے عالم اسلام کے مشہور و معروف دینی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا انڈین پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے ،بھارت کی ’’قومی تحقیقاتی ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے غیر قانونی اثاثوں کے حوالے سے قائم مقدمات کی تفتیش کررہی ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق 51 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو 13 جولائی کو اثاثوں کے حوالے جواب داخل کرنے کے لئے آخری نوٹس دیا گیا لیکن اس کا جواب نہ ملنے پر ممبئی کے علاقائی پاسپورٹ آفس نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سفری دستاویزات کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو 13 جولائی کو بجھوائے جانے والے نوٹس میں جواب طلب کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف زیر التوا مقدمات کی تحقیقات کو دیکھتے ہوئے ایسی کون سی وجہ ہے کہ ان (ڈاکٹر ذاکر نائیک ) کا پاسپورٹ کیوں منسوخ نہ کیا جائے ؟۔اس نوٹس کا جواب موصول نہ ہونے پر مودی حکومت نے عالمی اسلامی مبلغ کا پاسپورٹ ہی منسوخ کر دیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ بعض رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذاکر کو کچھ عرصہ قبل سعودی شہریت دی جاچکی ہے تاہم اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی لیکن واضح رہے کہ ڈاکٹر نائیک کے پاس ملائیشیا میں مستقل رہائش کا سٹیٹس پہلے سے ہی موجود ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم کا دہشت گردوں سے رابطے کا پہلا الزام ڈھاکا کیفے حملے کے بعد سامنے آیا تھا ،چند روز قبل بھارتی کابینہ نے آئی آر ایف کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا ،جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مودی سرکار ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف)کو کالعدم اور ’’پیس ٹی وی‘‘ پر بھی پابندی عائد کر چکی ہے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر دہشت گردی ،منی لانڈرنگ اور کئی دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کرنے کے درجنوں بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات قائم کر چکی ہے ۔