اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,810FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نادرا کے خلاف مقدمات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ،سماعت کے لئے سول ججوں کی تعداد 5کر دی گئی

لاہور(نامہ نگار)سول عدالتوں میں نادراکے خلاف دائر کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے سول ججوں کی تعداد 5کر دی گئی ہے۔ سول عدالتوں میں نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ پر ولدیت، تاریخ پیدائش اور نام کی درستی کے لئے روزانہ 4 سے 5کیس سول کورٹ میں دائر کئے جا رہے ہیں۔دعوﺅں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے باعث سیشن جج لاہو عابد حسین قریشی نے سماعت کے لئے 5جج مخصوص کر د ئیے ہیں۔عدالتوں میں آنے والے سائلین کا کہنا ہے غلطی نادرا کی ہوتی ہے اور خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ تا ہے۔ کئی کئی ماہ ہمیں عدالتوں کے چکرلگانے پڑتے ہیں۔ اگر نادرہ اپنی غلطی کی تصیح کر لے تو ہمیں پریشانی نہ اٹھانی پڑے ۔اس حوالے سے وکلاءکا کہنا ہے کہ نادرا کے پاس کیس بھجوانے کاکوئی قانون نہیں،وزارت قانون نے نادرا کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ اپنی غلطی درست کرے لیکن اس کے باوجود لوگوں کوپریشان کیا جاتا ہے، ایک شخص کو کئی کئی ماہ صرف اپنا نام درست کرانے میں لگ جاتے ہیں تاہم حکومت کو اس طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے۔