اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,448FansLike
9,980FollowersFollow
562,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گردہ سکینڈل کے مبینہ سرغنہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردہ سکینڈل کے مبینہ سرغنہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم انتہائی سنگین جرم میں ملوث ہے اور ایسے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم ثاقب خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل سہیل خان نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ثاقب خان کو مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیا ہے جبکہ ملزم گردہ سکینڈل میں نامزد نہیں اور نہ ہی ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے نے ملزم کو بلیک میل کرنے کیلئے گرفتار کیا ہے اور ایف آئی اے کے پاس ملزم کیخلاف ڈاکٹر التمش اور ڈاکٹر فواد کے ایجنٹ ہونے کا بھی کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ، ملزم کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم ڈاکٹر نہیں بلکہ پرائیویٹ شخص ہے اور ملزم کو بلاوجہ جیل میں رکھا گیا ہے، ملزم کیخلاف کوئی آزاد گواہ بھی موجود نہیں لہٰذا ضمانت پر رہا کیا جائے، ایف آئی اے کے پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ثاقب خان کے خلاف صفحہ مثل پر ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ملزم کو مرکزی ملزموں کو نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم ثاقب خان کو پہلے سے گرفتار دیگر ملزموں نے گردہ سکینڈل کا سرغنہ قرار دیا ہے لہٰذا ملزم ثاقب خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد گردہ سکینڈل کے مبینہ سرغنہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم انتہائی سنگین جرم میں ملوث ہے اور ایسے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں