اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,305FansLike
9,980FollowersFollow
562,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سرحدی تنازعہ،چین کی بھارت کوجارحیت سے باز رہنے کی ہدایت

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی جانب سے ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے، چین کے فوجی حکام کے مطابق بھارت نے متنازع علاقے سے فوج واپس نہ بلائی تو شرمندگی کا سامنا کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے متنازع علاقے ڈوکلام سے فوجیں نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سرکاری خبررساں ادارے چن ہوا نے کہا ہے کہ جب تک بھارت سرحدی علاقے ڈوکلام سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلاتا اس وقت تک مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔بھارت نے متنازعہ علاقے ڈوکلام میں فوج بھیج رکھی ہے جہاں چینی فوج سڑک تعمیر کر رہی ہے۔ بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو چین کو اس پر سٹریٹیجک برتری حاصل ہو جائے گی۔دوسری جانب چین کی فوج نے تبت میں انڈین سرحد کے قریب فوجی مشقیں کی ہیں جس میں اصلی گولہ بارود استعمال کیا گیا، یہ مشقیں 11 گھنٹے تک جاری رہیں لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد کیا تھا اور نہ دن کا تعین ہو سکا ہے۔ان مشقوں میں تیزی سے نقل و حرکت اور دشمنوں کے جہازوں کو تباہ کرنے کی تیاریاں کی گئیں۔