اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,448FansLike
9,980FollowersFollow
562,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک ریاض ایک بار پھر میدان میں آ گئے ،کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

کراچی (آن لائن )بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض ایک بار پھر میدان میں آ گئے ہیں اور قومی ٹیم کے بعد انہو ںنے کراچی کے علاقے لیاقت آ بادمیں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کر دیاہے ۔د
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گزشتہ رات عمارت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افرادکے اہل خانہ کیلئے 10،10لاکھ روپے اور زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کر دیاہے ۔بحریہ ٹاﺅن کی ٹیم لیاقت آباد میں گزشتہ رات سے امدادی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہے ۔
اس سے قبل بحریہ ٹاﺅن میں چیمپئنز کے اعزاز میں تقریبا کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں ملک ریاض کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو د س دس لاکھ دینے جبکہ فخر زمان اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ایک ایک کنال کا پلاٹ دیا گیا ۔
پاکستان میں جب کوئی مشکل وقت آتاہے تو اس میں کوئی شکوک وشہبات نہیں کہ بحریہ ٹاﺅن امداد اور مدد کرنے والوں میں سب سے آگے ہوتاہے ۔اس کی ایک مثال لیاقت آباد میں گرنے والی عمارت کیلئے امدادی سرگرمیاں اور اس سے قبل کراچی کا کچرہ صاف کرنے کیلئے بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات بھی ہیں ۔