اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسد قیصر کا 9 مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 9 مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ لگتا ہے کہ 9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بتایا جائے کہ کیا ملک میں آئین معطل ہے ؟ کیا یہ ملک آزاد ہے یا یہاں مارشل لاء لگا ہے ؟ملک کے 3 وزیراعظم ہیں ، 1 شہباز شریف ، دوسرا اسحاق ڈار اور تیسرا محسن نقوی اسکے علاوہ اسد قیصر نے کراچی سے منتخب ارکان کو مسترد شدہ قرار دیدیا۔

ہماری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، اسد قیصر

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے واضح پیغام دیا تھا کسی چیز پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا، اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان کسی کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی 3 رکنی کمیٹی کا مجھے علم نہیں۔