اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,448FansLike
9,980FollowersFollow
562,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کے بعد ڈرامے اور دیگر مواد بھی نشر کرنے کی اجازت دے دی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کے بعد ڈرامے اور دیگر مواد بھی نشر کرنے کی اجازت دے دی ۔
عدالت نے ڈراموں سمیت بھارتی مواد پر پیمرا کی پابندی غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کر دی،چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ حکم لیو کمیونیکیشن کی درخواست پرجاری کیا۔درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ بھارتی فلمیں دکھانے پر پابندی نہیں مگر بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔پیمرا کے وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستانی فلمیں اور ڈرامے دکھانے پر پابندی ہے اسی لئے بھارتی ڈرامے اوردیگر مواد دکھانے پر پاکستان میں پابندی عائد کی گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر بھارتی فلموں، ڈراموں میں پاکستان مخالف، غیر اخلاقی مواد موجود ہے تو اسے سنسر کیا جا سکتا ہے،عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو کوئی اعترا ض نہیں تو پیمراالگ ڈگر پر کیوں چل رہا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فلمیں اور ڈراموں کی بھارت میں نشریات پر پابندی کا کوئی نوٹیفیکیشن موجود ہے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے،اگر بھارتی فلموں سے ہماری ثقافت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں تو پیمراءنے اپنے تحریری جواب میں اس کا تذکرہ کیوں نہیں کیا، پیمرا کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے،دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے ہم کب تک بلاجواز پابندیاں عائد کرتے رہیں گے، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے پاکستان میں بھارتی فلمیں، ڈرامے اور آڈیو ویڈیو مواددکھانے کی اجازت د ے دی ،عدالت نے چینلز پر بھارتی ڈرامے دکھانے پر پابندی کے حوالے سے پیمرا کا جاری کردہ سرکلر کالعدم قرار دے دیا۔