اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما کیس کا فیصلہ خلاف آنے پر حکمران ملک میں کیا کروانے والے ہیں؟ بزرگ سیاستدان نے کی خطرناک پیش گوئی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاناما کا فیصلہ خلاف آنے پرحکمران توڑ پھوڑ کراسکتے ہیں۔ جن کی حیثیت ایک اقامہ تھی وہ تین تین بار وزیراعظم بن گئے۔انہوں نے آج یہاں پارٹی رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ماڈل ٹاؤن میں قتل وغارت سے شریف برادران کے حوصلے بڑھ گئے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں میں ایک خاندان کے تابعدار افسربٹھائے گئے ہیں۔بے رحم احتساب کاموقع کھو دیا گیا توبہت تباہی آئے گی۔نظام نہ بدلاتوکونسلرسطح کے لوگ ملکی وقارسے کھیلیں گے۔