پاناماکیس کی سماعت کرنے والے ججزکی عدم دستیابی ،فیصلہ کب سنایا جائے گا ؟ جانئے

اسلام آباد: پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کرنے والے ججزکی عدم دستیابی پرفیصلہ11اگست کے بعدآنے کاامکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے 3ججز میں سے ایک جج جسٹس اعجازالحسن کے چھٹیوں پرجانے کاامکان ہے ۔جبکہ جسٹس عظمت سعیدپیرکے روزسپر یم کورٹ لاہوررجسٹری میں سماعت کریں گے ،دونوں ججز11اگست تک اسلام آبادمیں نہیں ہوں گے ،ان ججزکے اسلام آبادمیں نہ ہونے کے باعث اس بات کاقوی امکان ہے کہ پاناماکیس کافیصلہ بھی 11اگست کے بعدہی آنے کا امکان ہے۔