اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ‘ 13 افراد جاں بحق

کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سےہلکی اورتیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، مختلف حادثات میں 13افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کی اہم سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ کرنٹ لگنے سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔شہر قائد میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ نیپا چورنگی، صفورا چورنگی، ایم اے جناح روڈ، اسٹیڈیم روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہے۔کراچی میں کلفٹن بلاک 5، نارتھ کراچی، گلستان جوہر اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کی پیش کوئی کی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی میں 97 ملی میٹر، ناظم آباد 67، یونیورسٹی روڈ 27، مسروربیس 42، صدر میں 40، لانڈھی میں 20، گلشن حدید میں 16 جبکہ فیصل بیس میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔