اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واربرٹن اور شیخوپورہ کی نیوزعثمان سندرانہ کی رپورٹس میں ملاحظہ فرمائیں

ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ
واربرٹن(عثمان سندرانہ)قائم مقام ڈپٹی کمشنرننکانہ عامر شفیق نے واربرٹن میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ تاکاظمی ہاؤس کے روٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکزی جلوس کے راستے میں میونسپل کمیٹی واربرٹن کی طرف سے کیے گئے انتظامات اور روٹ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ عمر فاروق بلوچ ،ایس ایچ او تھانہ واربرٹن رانا سجاد اکبر،چیف آفیسر محمد حفیظ ،انفورسمنٹ انسپکٹر محمد ثاقب ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ عامر شفیق نے مرکزی جلوس کے منتظمین سید اسد شاہ،محسن رضا کاظمی،سید زاہد حسین شاہ و دیگر سے دورے کے دوران ملاقات کی اور تمام انتظامات کے حوالے سے اطمینان حاصل کیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ عامر شفیق نے کہا کہ تمام جگہوں پر حکومت پنجاب کی واضح ہدایات اور محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ ایس او پی ز کے مطابق انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع ننکانہ میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ٹماٹر اور پیاز مہنگا ہونے سے شہری پریشان
واربرٹن(عثمان سندرانہ) واربرٹن اور اس کے گرد نواح میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے چھونے لگیں ٹماٹر اور پیاز مہنگا ہونے سے شہری پریشان ضلعی انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے دکانداروں نے مہنگائی کی انتہا کر دی ہے انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کر رہی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاوجہ مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
واقعہ کربلا قربانی اور صبر وتحمل کا پیغام دیتاہے، ایڈووکیٹ رانا علی امیر جوئیہ
واربرٹن(عثمان سندرانہ)پی پی 173کے سیاسی رہنما ایڈووکیٹ رانا علی امیر جوئیہ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا قربانی اور صبر وتحمل کا پیغام دیتاہے، حضرت امام حسین نے سرقلم کرا کر اسلام کا علم بلند کیا جو قیامت تک بلند رہے گا، ہمیں تفرقہ بازی سے پرہیز کرنا چاہئیے اور سچے مسلمان ہونے کی دعوت دیتے ہوئے ان کے راہ پر عمل پیراہوں بھائی چارہ اور محبت کا پیغام کو آگے بڑھانا چاہئیے اس وقت امت مسلمہ اور اتحاد اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے ۔رانا علی امیر جوئیہ نے مزیدکہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمان جگہ جگہ یزیدی قوتوں کے جبر و ستم کا شکار ہیں جن کا مقابلہ حضر ت امام حسین کے نظریہ،کردار اور فلسفہ کو اپنا کرکیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سنت رسول کی تعلیمات پر عمل کرکے مسلمانوں میں اتحاد کی فضاء قائم کی جاسکتی ہے

واربرٹن( عثمان سندرانہ)ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم جلو سوں کے لیے 23سیکٹرز بنائے گئے ہیں ان سیکٹرز میں 11انسپکٹر اور 12سب انسپکٹر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ پولیس افسران ملازمین کو وقتاََ فوقتاََ بریفنگ دیتے رہیں اور انہیں الرٹ رکھیں تاکہ یو م عاشورہ کے جلو س پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں جبکہ ڈراؤ ن کیمرے کے ذریعے مانیٹر نگ بھی کروائی جائے گی انہوں نے کہا کہ میں نے اہم جلو سوں جن میں سٹی ننکانہ صاحب ، سٹی شاہکوٹ ، سٹی سانگلہ ہل ،واربرٹن ، مو ڑ کھنڈا اور سید والا شامل ہیں کے روٹس کا دورہ کیا اور سرکل افسران و ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کر نے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی قسم کا کو ئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کی پولیس موبائل ، ایلیٹ فورس کی گاڑیاں ، پو لیس ایمبو لنس اور مو ٹر سائیکل سکوارڈیوم عاشورہ پر گشت جاری رکھیں گے جبکہ ننکانہ پولیس ضلع بھر کی دیگر ایجنسیز ریسکیو 1122،سو ل ڈیفنس ،محکمہ صحت اور TMA وغیرہ سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ یوم عاشورہ پر امن طریقے سے گزرے۔
واربرٹن (عثمان سندرانہ)نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے پاک فوج کی دو کمپنیاں بھی ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لئے پاک فوج کی دو کمپنیاں ننکانہ صاحب پہنچ گئیں جو نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران الرٹ رہیں گی پاک فوج کی کمپنیاں مقامی پولیس سمیت دیگر اداروں کے ساتھ رابطہ ہیں رہیں گی اور سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
ٹائر میں ڈوپٹہ پھنس جانے اور دیگر حادثات میں چار خواتین سمیت سات افراد
ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) موٹر سائیکل کے ٹائر میں ڈوپٹہ پھنس جانے سمیت ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹاری چاکر سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے ٹائر میں ڈوپٹہ پھنس جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 25سالہ ثناء بی بی گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ منڈی موڑننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے اچانک کتا آجانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 48سالہ محمد نواز اور 35سالہ ظفر اقبال شدید زخمی ہوگئے۔ لاہور موڑ ننکانہ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 45سالہ زبیدہ بی بی شدید زخمی ہوگئی علاوہ ازیں دربار شاہ سلیم سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار رکشہ اور موٹر سائیکل بے قابو ہوکر آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں 60سالہ عبداللہ، 25سالہ کوثربی بی اور 30سالہ شازیہ شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔
بیرون ملک جا جھانسہ دے کر شہری سے 2لاکھ80ہزار روپے نقدی ہتھیا لی گئی
ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ ) بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر ایک شخص نے ننکانہ صاحب کے رہائشی زاہد افتخار سے 2لاکھ80ہزار روپے کی نقدی ہتھیا لی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 13کے رہائشی زاہد افتخار نے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ شکرگڑھ ضلع نارووال کے رہائشی عثمان خالد نے دوبئی بھجوانے کا جھانسہ دیکر مجھ سے2لاکھ 80ہزار روپے کی رقم ہتھیا لی جبکہ میرے رقم کی واپسی کے تقاضہ پر ملزم نے مجھے مذکورہ مالیت کا چیک دیدیا جو تاریخ مقررہ پر بنک سے کیش نہ ہوسکا پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے زاہد افتخار کی مدعیت میں ملزم عثمان کے خلاف جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
رپورٹ: ملک محمد عثمان سندرانہ بیوروچیف نیوز الرٹ شیخوپورہ ،واربرٹن سٹی / چوہدری افضل حق نیوزالرٹ ننکانہ صاحب
29-09-2017